:سوال نمبر168
۔حضرت عیسیٰ ؑ کی پہلی آمد، دوسری آمد اور آخری عدالت کے عقیدے پر روشنی ڈالیے گا؟
جواب:
۔ایڈوینٹ (Advent)، لاطینی زبان میں اسے ایڈوینٹس (Adventus)، یونانی زبان میں اسے ایپی فینی(epifaneia)اور اردو زبان میں اس کے معانی ہیں نزول، درود، آمد، عیدِ ولادتِ مسیح کی خوشیاں منانے، تقریبات منعقد کرنے، شکر گزاریِ خداوند کی عبادت اس مبارک گھڑی کی قدر و قیمت اُجاگر کرتی ہے کہ اس روز سب کا مکتی داتا خادم، خدا کے بندے کی صورت میں جہانِ فانی میں تشریف لایا[اس نے انسان کا تجسم اختیار کیا(Incarnation) اور پُر جلال، لائقِ تمجید خداوند یسوع مسیح کی آمدِ ثانی کی نوید بھی اسی میں مضمر ہے۔
(پیروسیاparousia) آمدِ ثانی کے لحاظ سے المسیح خداوند کا ظہور، اس کی دوسری آمد کا کی علامت)کا آغاز چار اتوار قبل از کرسمس ہو جاتا ہے۔ لوتھرن کلیسیا سے الگ شناخت رکھنے والی اصلاح یافتہ کلیسیائیں بھی یہ عیدِ ولادتِ مسیح عقیدت اور شایانِ شانِ مسیح انداز سے مناتی ہیں۔ مشرقی کلیسیائیں البتہ مسیح کی ولادتِ باسعادت سے پہلے کے ایام کولطوریائی ایام تسلیم نہیں کرتی،انجان بنی رہتی ہیں۔ بازنطینی کلیسیا کی روایت رہی ہے کہ کرسمس سے پہلے کے آخری اتوار کو آباے مسیح خداوند کے آبا کی یاد کے طور پر مناتی ہے۔ مقدس رسول متی کی انجیلِ پاک میں ہے کہ…
یسوع مسیح ابنِ داود ابنِ ابراہیم کا نسب نامہ۔
ابراہیم سے اسحق پیدا ہوا اور اسحق سے یعقوب پیدا ہوا اور یعقوب سے یہودہ اور اس کے بھائی پیدا ہوئے۔ اور یہودہ سے فارص اور زارح تامار سے پیدا ہوئے اور فارص سے حصرون پیدا ہوا اور حصرون سے اَرام پیدا ہوا اور ارام سے عمّی ناداب پیدا ہوا۔ اور عمی ناداب سے نحشون پیدا ہوا اور نحشون سے سلمون پیدا ہوا اور سلمون سے بوعزراحاب سے پیدا ہوا۔ اور بوعز سے عوبیدراعوت سے پیدا ہوا۔ اور عوبید سے یسی پیدا ہوا اور یسی سے داؤد بادشاہ پیدا ہوا۔ اور داؤد سے سلیمان اس عورت سے پیدا ہوا جو اوری یاہ کی بیوی رہ چکی تھی۔ اور سلیمان سے رحبعام پیدا ہوا اوررحبعام سے ابی یاہ پیدا ہوا اور ابی یاہ سے آسا پیدا ہوا اور آسا سے یوشافاط پیدا ہوا اور یوشافاط سے یورام پیدا ہوااور یورام سے عُزی یاہ پیدا ہوا۔ اور عزی یاہ سے یوتام پیدا ہوا اور یوتام سے آحاز پیدا ہوا اور آحاز سے حزقی یاہ پیدا ہوا اور حزقی یاہ سے منسّے پیدا ہوا اور منسّے سے آمون پیدا ہوا او رآمون سے یوشی یاہ پیدا ہوا۔ یوشی یاہ سے یِکن یاہ اور اس کے بھائی جِلاوطن ہو کر بابل جانے کے زمانے میں پیدا ہوئے۔ اور جلاوطن ہو کر بابل جانے کے بعد یِکن یاہ سے شألتی ایل پیدا ہوا اور شألتی ایل سے زروب بابل پیدا ہوا اور زروب بابل سے ابی ہُود پیدا ہوا اور ابی ہُود سے الیاقیم پیدا ہوا اور الیاقیم سے عازور پیدا ہوا اور عازور سے صادوق پیدا ہوا اور صادوق سے احیم پیدا ہوااور احیم سے الی ہود پیدا ہوا۔
اور الی ہود سے الی عازار پیدا ہوا اور الی عازار سے متّان پیدا ہوا۔ اور متّان سے یعقوب پیدا ہوا( اور یعقوب سے یوسف پیدا ہوا جو اس مریم کا شوہر تھا جس سے یسوع پیدا ہوا جو مسیح کہلاتا ہے)۔
مقدس متی…1:1تا15(16)
کرسمس سے پہلے کے چار ہفتوں کو شامی (مشرقی شامی) (چاروں ہفتوں کو غربی شامی کلیسیائیں بھی) خوشخبری، انجیلِ مقدس کی منادی کے طور پر مناتی ہیں۔
کیتھولک کلیسیا کی مذہبی تعلیم کی کتاب میں نمبر524پر وضاحت درج ہے کہ آمدِ مسیح کی مناسبت سے آدابِ لطوریا (پاک یوخرست) اور اسی ضمن میں روحانی اعتبار سے ایامِ آمدِ مسیح بھی منائے جاتے تھے:
524۔ جب کلیسیا ہر سال آمدِ مسیح کی عید پر لطوریائی رسوم کی تقریبات منعقد کرتی ہے تو وہ گویا زمانہء قدیم سے جاری مسیح کی آمد کی خوشیوں کا اعادہ کرتی ہوئی نظر آتی ہے کیوں کہ وہ مقدس نجات دہندہ کی پہلی آمد میں شراکت کرتی ہے اور مسیحیت پر کامل ایمان رکھنے والے مومنین کا ساتھ دے رہی ہوتی ہے کہ ہر سال وہ اپنی پُرجوش و پُرشوق تمنا کے ساتھ مسیح کی دوبارہ آمد کی خوشخبری کی تجدید کر رہے ہوتے ہیں…
اور روح اور دُلھن کہتی ہیں کہ آ، اور جو سُنتا ہے وہ بھی کہے کہ آ اور جو پیاسا ہو وہ آئے اور جو کوئی چاہے آبِ حیات مُفت لے۔
مکاشفہ…17:22
خداوند یسوع پاک کے پیشرو مقدس یوحنا اصطباغی کے جنم دن اور شہادت کی تقریبات مناتے ہوئے مقدس کلیسیا اس کی خواہش کا احترام بالاتفاق کرتی ہے۔ اُس نے کہا تھا:
ضرور ہے کہ وہ بڑھے لیکن مَیںگھٹوں۔
مقدس یوحنا…30:3