German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سوال نمبر152

۔Harmagedon / Armageddonکے بارے میں کچھ بتائیں گے؟

 

جواب:

۔مقدس نئے عہد نامہ میں شامل اقدس رسول یوحنا کی کتاب مکاشفہ یونانی زبان میں احاطہء تحریر میں لائی گئی۔ اس میں خداوندپاک یسوع مسیح اور اس کی کلیسیا کی فتوحات کی پیشینگوئیاں کی گئی ہیں۔ اس کے مطابق… اس کے وژن میں آیا:

پھر مَیں نے اُس اژدہا کے منہ سے اور اس حیوان کے منہ سے اور اس جھوٹے نبی کے منہ سے مینڈکوں کے مانند تین ناپاک روحوں کو نکلتے دیکھا۔ یہ شیاطین کی نشان دِکھانے والی وہ روحیں ہیں جو ساری زمین کے بادشاہوں کے پاس جاتی ہیں تا کہ انھیں قادرِ مطلق خدا کے روزِ عظیم کی لڑائی کے واسطے جمع کریں۔ دیکھ مَیں چور کے مانند آتا ہوں، مبارک ہے وہ جو جاگتا ہے اور اپنے کپڑوں کی خبرداری کرتا ہے تا کہ وہ ننگا نہ پھرے اور لوگ اُس کی شرم کو نہ دیکھیں اور اس نے اُن کو اُس جگہ میں جمع کِیا جس کا نام عبرانی زبان میں ہرمجدو ہے۔

مکاشفہ…13:16 تا 16

ہرمجدو، یا مرہجدون کے معنی ہیں کوہِ مجدو۔ ہموار زمین پر آباد شہر تھا جو کارمل پہاڑی سلسلے کی سرحد پر واقع تھا یہیں بادشاہ یوشی یاہ کو شکست ہوئی اور شاہِ مصر نکو فرعون کے ہاتھوں مارا گیا۔

اور اس کے ملازم اس کی نعش گاڑی میں رکھ کر مجدو سے یروشلم میں لائے اور اس کی قبر میں ا س کو دفن کیا…

2۔ ملوک…30:23

مجدو کا میدانِ کارزار علامت بن گیا عبرت کی کہ یہاں ملک ملک سے لائے گئے لشکروں کو شکستِ فاش کا سامنا کرنا پڑا۔

اُس روز یروشلم میں ایسا بڑا ماتم ہو گا جیسا مجدو کے میدان میں ہددرمون کا ماتم تھا۔

زِکریاہ…11:12

 

مکاشفہ16:14ویں آیت میں وہ جو دنیا جہان کے بادشاہوں کے جمع ہونے کا ذِکر کِیا گیا ہے وہ در اصل پیشگوئی کی گئی ہے کہ ایک وقت آئے گا جب بُت پرست مشرک و کافر قبیلوں، قوموں کی افواج، مقدس خداوند یسوع مسیح کے مقابل اُتریں گی اور عبرتناک ہزیمت سے دوچار ہوں گی، باطل مٹ جائے گا، حق جیت جائے گا۔

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?