German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سُوال نمبر64

سُننے میں آیا ہے کہ آپ کی مُقدّس کتاب کے لگ بھگ سو نسخے ہیں جو مُختلف مصنّفین نے لکھّے تھے (ان کی توثیق بھی کی گئی اُس زمانے میں)۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ ان مُختلف اناجیلِ پاک کی تعداد325ع کی نقائیہ (نقاوی) کونسل نے محدُود کر کے 4کر دی۔ آیا واقعی ایسا ہی ہُوا؟ اگر ایسا ہی ہے، تو جنابِ عالی! یہ کیسے مان لیا جائے کہ چاروں انجیلیں جو آج موجُود ہیں یہ مصدّقہ ہیں، مستند؟

 

جواب:۔مسیحیّت کے عالمگیر اِتّحاد کے لیے بین الکلیسیائی (اقومانی) مجالس دو مرتبہ ایشیاے کوچک کے شہر نقایہ میں بُلائی گئیں۔ پہلی کا انعقاد 325ع میں ہُوا اور دُوسری کونسل 787ع میں منعقّد ہُوئی۔ بائبل مُقدّس کی کُتُب کی مستند فہرست کے بارے میں غور و فکر دونوں مجلسوں میں نہ کِیا جا سکا۔ کلامِ مُقدّس کے عہدِ جدید کے ضمن میں تو کلیسیا نے ان چار نسخوں کے لکھّے کو مستند و معتبر قرار دے رکّھا تھا جو اب بائبل مُقدّس کے عہد نامہ ء جدید کا متبرّک حصّہ ہیں، اور ایسا دو صدیوں کی چھان بِین کے بعد مُمکن ہُوا۔ پہلے سے چلی آ رہی چند اناجیل ہیں جنھیں ایسی کُتُب میں شمار کِیا جاتا ہے جو عبرانی بائبل مُقدّس کی فہرستِ مُسلّمہ میں کبھی شامل نہیں کی گئیں، انھیں اپاکریفا کہا جاتا ہے اور اب بھی کہِیں نہ کہِیں موجُود ہیں۔ان اناجیل کا استخراج اِس دورِ جدید میں بھی نہیں کِیا گیا، چُناں چہ بچ گئیں، حال آں کہ مصدّقہ قرار پائے مُقدّس نوشتوں میں اُنھیں جا نہیں مِل سکتی۔ سو پُوری تھیں یا نہیں، اب بس یہی چند ہیں جو باقی ہیں۔

جدید زمانہ کے باریک بِین ونُکتہ داں محقّقین مانتے ہیں کہ وُہ چار مُقدّس اناجیل کہ جو نئے عہد نامہ کا حصّہ ہیں اِن کے علاوہ کِسی بھی اپاکریفا کو واجبی سی توثیق سے بڑھ کر کِسی بھی طرح کی مزید کوئی معتبر سَنَد ہرگِز حاصل نہیں۔یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ فہرستِ مُسلّمہ سے باہر کُتُب پر یہ صادق نہیں آتا کہ جو کُچھ ان میں بیان کِیا گیا ہے وُہ سرے سے دُرُست ہے ہی نہیں۔ نہ، نا، ان کا متن کوئی ایسا غیر معتبر بھی نہیں اور نہ ہی ان میں کُچھ مروّجہ ابتدائی کلیسیائی عقائد کے خلاف کُچھ درج ہے۔

براے حوالہ مزید برآں، استفادہ کیجیے:

F.L. Cross (ed.), The Oxford Dictionary of the Christian Church. Oxford: OUP, 1990. Art. APOCRYPHA, The; APOCRYPHAL, NEW TESTMANT, The; CANON OF SCRIPTURE.

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?