German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سُوال نمبر59

یہودہ اِسخرلوطی کی کہانی سے متعلق دو خاص روایتیں سامنے آئی ہیں۔ ایک کا حوالہ مُقدّس متی، باب 27: 3تا 10میں مِلتا ہے۔ اور اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہودہ نے خُودکُشی کر لی تھی اور کُمھار کے کھیت سردار کاہنوں نے خرید کر وقف کر دیے۔ مگر کلامِ مُقدّس سے ہی معلُوم ہوتا ہے (حوالہ:اعمال۔۔۔۔۔۔16:1تا 19)کہ یہودہ نے بدکاری کی مزدُوری سے کھیت حاصل کیے تھے، وہیں اُس کی عبرت انگیز موت واقع ہُوئی۔ اُس نے خُودکُشی نہیں کی تھی۔ سچ کیا ہے؟ دُودھ کا دُودھ، پانی کا پانی الگ کیجیے گا، جناب؟ 

 

جواب:۔ دُرُست، یہودہ کی موت کے بارے نئے عہد نامہ اقدس میں دو ہی مُختلف رُودادیں دی گئی ہیں: مُقدّس متی۔۔۔۔۔۔3:27تا 10اور اعمال۔۔۔۔۔۔18:1،19۔

رسولوں کے اعمال کی رُو سے یہی حقیقت سامنے آتی ہے کہ یہودہ احی توفل کی طرح خُودکُشی کی موت نہیں مرا تھا۔حوالہ۔۔۔۔۔۔2سموئیل۔۔۔۔۔۔23:17 آیت

حکمت19:4میں ذِکر آیا ہے کہ: 

''۔۔۔۔۔۔اور بعد ازیں وہ ذلیل لاشیں بن جائیں گے اور مُردوں کے درمیان ہمیشہ کے لیے ضرب المثل ہو جائیں گے کیوں کہ وُہ اُن کو توڑے گا اور وُہ نااُمِّید اور زُبان بستہ ہو جائیں گے اور وُہ اُن کو بُنیادوں سے اُکھاڑ دے گا اور اُن کی بدحالی تمامی کو پہنچ جائے گی۔ تو وُہ عذاب میں رہیں گے۔ اور اُن کی یاد نیست ہو جائے گی''۔

بُروں کا انجام بُرا۔ یہودہ کا جسم پھٹ پڑا اور انتڑیاں باہر جا پڑیں۔ ایسا ہی کمینوں، رذیلوں، بدمعاش لوگوں کے ساتھ عوام میں مقبُول پُرانے زمانے کی لوک داستانوں میں ہوتا چلا آرہا تھا۔ یہودہ کو بھی کوئی استثنا حاصل نہ تھا۔ اور ہاں، یہ جو اصطلاح''خونیں کھیت'' کی ہے، اس کا رُخ خُداوندِ مُقدّس یسُّوع مسیح کی طرف ہرگز نہیں۔ اُس کے پوتِّر لہُو کی طرف اشارہ کیوں ہو بھلا۔ اِس اصطلاح سے مُراد تو یہودہ کا نجس خُون ہے۔ مُنہ کہے کی روایتوں، باتوں، کہانیوں میں فرق کی بِنا پر یہ نتیجہ اخذ کر لینا قرینِ قیا س ہے کہ یہودہ کی موت ذِلّت والی اچانک موت تھی جو ایک غدار کے عین مُطابِق تھی۔ کہِیں بہُت بعد میں اِس وقُوعہ کو مصنُوعیت کا رنگ چڑھا کر ہیگل داما سے منسُوب کر دیا گیا۔ ہیگل داما کیا ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں ہیگل داما کیا ہے؟ ہیگل داما یروشلم کا ایک بدنام ترین علاقہ تھا اُس زمانہ میں۔۔۔۔۔۔ بہُت ہی بدنام۔

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?