German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سُوال نمبر33

۔یورپین یونیئن (ای۔یو) کے جھنڈے پر 12 ستارے کِس چیز کی علامت ہیں؟

 

جواب: ویسے تو یکم مئی 2004ع سے یورپین یونیئن کے ممبران میں 10نئے ممبران کا اضافہ بھی ہو چکا ہے پِھر بھی اس کے جھنڈے میں کوئی تبدیلی نہِیں کی گئی اور مستقبل میں بھی گولڈن سٹارز (سنہری تارے) بارہ ہی رہیں گے اور مغربی دُنیا کے گہرے نیلے آسمان پر دمکتے رہیں گے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ یہ ستارے امریکی پرچم پر موجُود ستاروں کے برعکس محض اپنی ممبر ریاستوں کی نُمایندگی کرنے پر موقوف نہِیں۔ اساطیری ہندسہ 12 کمال، تکمیل اور ایکا پر دلالت کرتا ہے۔ میثاقِ یورپ کے دستور کے باب4، آرٹیکل نمبر ایک میں یورپی یونین کے جھنڈے کی تفصیل دی گئی ہے۔ یہ سب ایک ہی روزری کے دانے ہیں.... مثلاً اسرائیلی قوم کے 12 قبیلے، پاک خُداوند یسُّوع مسیح کے 12 شاگرد، نظامِ ربّانی میں 12 ماہ، نظام الاوقات کے12 گھنٹے۔ اس تصوُّر کی نُمایندگی بھی اور لطیف و زوردار توثیق یُوں بھی یورپی جھنڈے پر نظر آتی ہے کہ عام ایک تصوُّر جو یہ ہے کہ یورپ کے باسی غیر معمولی لوگ ہیں اور ان کا شمار خُدا کے عمدہ ترین انتخابِ گروہ میں ہوتا ہے۔ بارہ سنہرے تاروں کا ہار، اقوامِ یورپ کی پہچان ہے اور کنایہ ہے یہُود و مسیحی تاریخ میں خُدا کی پسندیدہ قوم والی روایت کی طرف۔ قومِ اسرائیل بارہ قبیلے تھے، مُقدّس خُداوند کے پاک شاگرد اور رسُول بھی بارہ گُذرے ہیں۔ اور بہشت زارِ یروشلم کے دروازے بھی بارہ ہی ہیں۔ بارہ ستارے جن کو ترتیب کُچھ اس طرح دیا گیا کہ وُہ ایک ہار سا بن جائیں بل کہ مُقدّس رسُول یوحنّا کے الہام والی مُبارک عورت ایپوکالپٹک جو اسے جزیرہ پتمُوس میں نظر آئی تھی اس کے سر کا تاج سا دِکھائی دینے لگیں، یہ ستارے اس تمثیل کی طرف بھی توجُّہ دلاتے ہیں۔

حوالہ مکاشفہ....1:12 اور2

مفہُوم پر اپنا اپنا قیاس باندھنے کے حساب سے آپ پر کھُلے گا کہ ان آیات میں ہار کے بارہ ستاروں کا ذِکر ہے اور یہ اشارہ ہے مُقدّس مسیحا کی ولادت کی طرف، یا اُمتِ خُدا اور یا تاریخ کے جامع آغازِ نو کی طرف۔ یہ جھنڈا پیغامبر ہے نجات کے وعدے اور ہماری آس اُمِّید کا اور یہ نُمایندہ ہے پسندیدہ قوم، چُنے ہوئے لوگوں اور خُداوند کے قرار دیے گئے برگزیدوں کا۔

ای یُو کے جھنڈے کو 1955ع میں یورپین کونسل نے سب کے سامنے پیش کِیا، 1983ع میں یورپی پارلیمان سے پسند کی بِنا پر قُبُولیت کی سند مِل گئی، پس پِھر کیا تھا 1986ع سے تو تمام یورپی اداروں کے دفاتر پر لہرانے لگا۔ کیوں کہ ای یُو نے باقاعدہ طور پر جھنڈے کے ڈیزائن کو باضابطہ قرار جو دے دیا تھا۔ یورپین یونین کے توضیحی کتابچے کے مُطابِق ہرتارے کے پانچ کونے ہیں، چونچ پر سے تمام تارے ایک گول گول ہالے کا عکس اُبھارتے ہیں، اس گول دائرے کا نصف قطر قریباً1/18 واں حصہ ہے جھنڈے کی مستطیل کا۔ ای یُو کے اس نشان کو مقُبُولیتِ عام کا درجہ حاصل ہے۔ اٹلی کے مشہور پاستا کے ڈبّے ہوں یا جُرمن گاڑیوں کی نمبر پلیٹس، بارہ ستاروں کی نیلی زمین پر زیبائی دیکھنے کی چیز ہے۔ نیلے رنگ کو تو ویسے بھی نسبت حاصل ہے پاک کنواری ماں بی بی مریم مُقدّس سے۔ یورپی شناخت کا علمبردار ہے یہ پِھریرا۔

 

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?