:سُوال نمبر42
مسیحی مذہب بھی عجب مذہب ہے۔ یہ مَیں اِس لیے کہہ رہا ہوں، دیکھیے نا، پروٹسٹنٹ لوگ کیتھولکس کو مانتے ہی نہِیں کہ یہ بھی کرسچین ہی ہیں۔ وُہ تو یہاں تک بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ یہ لوگ تو ہیں ہی دوزخی۔ سیدھے آگ میں جلیں گے۔ حال آں کہ دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ دونوں ایک ہی پیغمبر کے پیروکار ہیں اور مُقدّس اناجیل پر بھی دونوں پکا ایمان رکھتے ہیں۔ ہے نا تعجب والی بات! تو کیا آپ کی کتابِ مُقدّس اور نوشتہ جات، رواداری، صبر، تحمل اور برداشت کی تلقین نہِیں کرتے؟ ایک دُوسرے کے خلاف متعصبانہ راے، کیا یہ سنگدلانہ فعل نہِیں؟ ایک دُوسرے کے خلاف ایسے خیالات رکھنا جن کا ذِکر ہو چکا، یقینا جذبات کو ٹھیس پہنچانے اور نفرتیں پالنے والی بات ہے، کیا آپ اتفاق کرتے ہیں؟
جواب:۔ سُوال نمبر43 کے بعد جواب ملا