:سوال نمبر298
آپ مسیحیوں کا دعویٰ ہے کہ آپ کے خدا نے یسوع ناصری کی صورت میں ایک نبی اور وہ مذہب عطا کِیا جس میں خدا نے اپنی ہستی اور ارادے کو ظاہر کِیا۔ شومیِ قسمت، اس صورتِ حالات کو باور کر لینے کے ضمن میں آپ کا خدا تو مجھے آمادہ نہیں کر پایا، اس کے باوجود کہ کہا تو یہی جاتا ہے کہ ا یسا واقعہ دو ہزار چودہ سال (اب۲۰۱۷ سال) پہلے واقع ہو چکا ہے۔ ایسا ہوا بھی تھا یا نہ، میرے لیے یہ مسئلہ تو لاینحل ہی رہا. وہی بات ہے کہ مَیں زیوس کے بارے میں کچھ نہیں جانتا، ایسا ہی معاملہ جیسس کے بارے میں بھی ہے کیوں کہ آپ کے خدا نے نہ مجھے جیسس کی معرفت دی نہ اس کے الہام، نہ وحی اور نہ ہی ظہور، نہ مکاشفہ کا عرفان دیا
اب مجھے آپ کے جواب کا انتظار ہے اور مَیں ممنون ہُوں گا اگر آپ میری تسلّی کا سامان میری زبان میں مجھ پر آسان فرما دیں؟
:جواب
۔سوال نمبر۹ کے ہمارے جواب سے اگر آپ اکتساب فرما سکیں تو ہم بھی آپ کے ممنون ہوں گے۔
ANGEBEN آپ کے لیے ممد و معاون ثابت ہو سکتی ہے۔
خداوند اقدس یسوع مسیح کی معرفت حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اُس کی عظیم شخصیت اور اُس کے ربّی کلام و آفاقی پیغام سے جانکاری کیتھولک مسیحی کلیسیا کی معتبر و زندہ گواہی کی صورت میں آپ کے استفادہ کے لیے ہر آن میسر ہے۔
ہماری دعا ہے، مقدسین کی سفارش اور لیاقت کے سبب سے اے خدا ہم سب کو فضائل اور نعمتیں بخش! آمین!