:سُوال نمبر82
خُداوند تعالیٰ دائم و قائم اور ہر جگہ موجُود ہے۔ وقت اور مقام پر اس کا عدم انحصار کیوںکر ثابت کِیا جا سکتا ہے؟
جواب:۔ بِلا کم و کاست یہی کہا جا سکتا ہے کہ یہ آفاقی ابدی سچّائی ہے کہ خُدا عِزّت والے، عظمت والے، ہیبت والے، قُدرت والے اور محبّت والے کو کِسی نے خلق نہیں کِیا، وُہ مخلُوق نہیں خالق ہے، مُحتاج نہیں قادر ہے۔ وُہ افضل ترین اور مُطلق ہستی ہے اور زمان و مکان کی متعینہ حُدُود سے ماوریٰ ہے۔ اس لیے ہمیشہ ہر جگہ موجُود ہے۔