German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سُوال نمبر24

۔کیا آپ انجیلِ مُقدّس میں نشاندہی کر سکتے ہیں کہ کہِیں تثلیث کے نام پر بپتسمہ دیے جانے کا ذِکر ہُوا ہو؟ یہ عملِ خیر تو حضرت عیسیٰ المسیح علیہ السلام کے نام سے دیا گیا جب بھی دیا گیا۔

 

جواب:۔جس کِسی کو مُبارک بپتسمہ دیا گیا وُہ رُوح سے دُھل گیا، پاک ہُوا اور صادق قرار پایا یا خُداوند کے نام سے اور ہمارے خُدا کی رُوح سے۔ بپتسمہ کے بعد وُہ اِس قابل ہو جاتا ہے کہ خُدا کے حضور حضوری سے متمتع ہو پاک خُداوند یسُّوع کے نام پر رُوح القدس میں خاص خُداوند قُدُّوس کی رضا کے لیے اور عین اس کی موجُودگی میں، آمنے سامنے۔ جسے دینی اصطلاحات میں کہا جاتا ہے کہ وُہ خُدا جلال والے کے حضور راست باز ٹھہرا۔ اصطباغ لینے والا خُداوند پاک کی کلیسیا کا اور رُوح القُدس کی ہیکل کا رُکن(ممبر) بن جاتا ہے۔

حوالہ....1۔ قرنتیوں کے نام....12:6 سے 20

(خصوصاً آیات 15 اور19)

جس کِسی نے بپتسمہ لے لیا وُہ متبنّٰی بن گیا خُدا باپ کا

حوالہ....غلاطیوں کے نام....5:4تا 7

بپتسمہ لیتے ہی وُہ خُدا کا متبنّٰی بیٹا بن گیا، خُداوند یسُّوع مسیح کابھائی ہو گیا، خُدا کا وارث اور المسیح کا ہم میراث ہو گیا، یُوں ہم کہہ سکتے ہیں کہ اصطباغ کی برکت سے گُذر کر وُہ پاک خُداوند یسُّوع مسیح میں ایک ہو گیا۔

حوالہ....رومیوں کے نام....2:8 اور 9اور 17

غلاطیوں کے نام....28:3

پاک خُداوند یسُّوع مسیح کے نام پر اصطباغ

حوالہ کے لیے دیکھیے....رسولوں کے اعمال....48:10 اور 5:19

جہاں تک بپتسمہ کا مطلب ہے یہ خُداوند پاک کا فرزند بن جاتا ہے بل کہ اس سے مُراد ہے بس اصطباغ لینے والے اب یسُّوع پاک کے ہو گئے اور خُداوند ان کا ہو گیا۔اور وُہ فرق بھی سامنے آگیا جو مُقدّس یوحنّا اصطباغی کے پانی والے اصطباغ میں ہے۔بپتسمہ کے اِس طریق کی جب ہم بات کرتے ہیں تو اس سے یہ مُراد ہرگز نہِیں ہوتی کہ شُرُوع زمانہ کے بپتسمہ والے عین وُہی الفاظ دُہرائے جائیں گے جن میں فقط خُداوند کا ہی نام لیا جاتا تھا۔ بل کہ اس کے برعکس رسُولی روایات کے مُطابِق تثلیث میں توحید والے الفاظ(خُداباپ کے نام سے، خُدا بیٹے کے نام پر اور رُوح القُدس کے نام میں) اصطباغی طریقہءدُعا میں اب تک مستعمل چلے آرہے ہیں جو عین مُطابِق ہیں پاک خُداوند یسُّوع مسیح کے فرامین اور آدابِ عبادت سے مُعَنوَن تقریبات کے تعلُّم میں۔

حوالہ کے لیے تلاوت سے برکت پائیے:

مُقدّس متی....19:28ویں آیت

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?