:سوال نمبر179
۔بعل زبول (Beelzebul)کون ہے؟ کیا شیطان صفت آسیبوں، عفریتوں اور بد روحوں کا سردار ہے؟
جواب:
۔Beelzebul(بعل زبول)… یہ نام فریسیوں نے بدروحوں کے امام کو دے رکھا تھا۔ اور بدروحوں کو مار بھگانے کے لیے مقدس خداوند یسوع مسیح انھیں کے اس سردار بعل زبول کو مغلوب کر کے اور اسے معلول بنا کر اپنے کام میں لاتا تھا… یہ عام طور پر تسلیم شدہ بات تھی۔
اور فقیہ جو یروشلیم سے آئے تھے کہتے تھے کہ اس میں بعل زبول ہے اور یہ کہ یہ بدروحوں کے سردار کی مدد سے بدروحوں کو نکالتا ہے۔
مقدس مرقس…22:3
حال آں کہ’’ شیطان کیوں کرشیطان کو نکال سکتا ہے‘‘۔
شاگرد کے لیے یہ کافی ہے کہ اپنے اُستاد کی اور غلام کے لیے یہ کہ اپنے آقا کے مانند ہو۔ جب اُنھوں نے گھر کے مالک کو بعل زبول کہا۔ تو کتنا زیادہ اس کے گھر والوں کو نہ کہیں گے؟
مقدس متی…25:10
بعل زبول انگریزی میں مختلف ہجوں میں لکھا جاتا رہا ہے۔beelzebul(ا س کے نام کا یہ ہجہ ہی اکثر مستعمل ہوا ہے۔ مقدس نئے عہد نامہ سے ہٹ کے یہی سپیلنگ مقبول رہے ہیں)۔ Beezebulبھی لکھا جاتا رہا ہے اور Beelzebubبھی بولا جاتا ہے۔ علم اللغت کے حساب سے اِس لفظ کی اصل اور تاریخ اور معانی کیفیت میں غیر یقینی ہی سمجھے جاتے ہیں۔