German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سوال نمبر170

۔اپنے پہلے مکتوب میں مقدس یوحنا (St. John) نے لکھا کہ جو بھی شخص حضرت عیسیٰ ؑ کو خدا بیٹا نہیں مانتا وہ منکرِ مسیح ہے۔ کیا تمام مسلمان اس اعتبار سے منکرِ مسیحیت اور کافر ٹھہرے؟


جواب:

۔مخالفِ خداوند مسیح کی لفظی ترکیب مقدس یوحنا اصطباغی کے ذاتی ردِّ عمل کی ترجمانی کرتی ہے جسے اس نے ان لوگوں کی کیفیت کو بیان کرنے کے لیے اپنے خطوط میں برتا ہے جو اُن دنوں خداوند کو کسی بھی حیثیت سے تسلیم نہیں کرتے تھے۔

’’اس لیے کہ بہت سے دغاباز دنیا میں نکل کھڑے ہوئے ہیں جو اقرار نہیں کرتے کہ یسوع مسیح متجسد ہو کر آیا۔ دغاباز اور مسیح کا مخالف یہی ہے‘‘۔

2۔ مقدس یوحنا…7ویں آیت

…اب بھی بہت سے مسیح کے مخالف پیدا ہوگئے ہیں۔ اس سے ہم جانتے ہیں کہ آخری گھڑی یہی ہے۔ وہ ہم ہی میں سے نکلے ہیں مگر وہ ہم میں سے تھے نہیں۔ کیوں کہ اگر وہ ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ساتھ رہتے لیکن یہ اس لیے ہوا کہ ظاہر ہو کہ وہ سب ہم میں سے نہیں ہیں۔

مگر تم نے اُس قدوس سے مسح پایا اور سب واقف ہو۔ مَیں نے تمھیں اس لیے نہیں لکھا کہ تم سچائی سے ناواقف ہو، مگر ا س لیے کہ تم اس سے واقف ہو، اور یہ بھی جانتے ہو کہ کوئی جھوٹ سچائی کی طرف سے نہیں ہے۔ کون جھوٹا ہے، سوا اُس کے جو یسوع کے المسیح ہونے کا انکار کرتا ہے؟ جو باپ اور بیٹے کا انکار کرتا ہے وہی مسیح کا مخالف ہے۔

1۔ مقدس یوحنا…18:2(ب) تا22

یا وہ جو دُشمنِ مسیح یعنی دجال کی طرف مقدس یوحنا کا اشارہ ہے جس نے قیامت کے قریب زور پکڑنا ہے۔

اے بچو! یہ آخری گھڑی ہے اور جیسا تم نے سنا ہے کہ مسیح کا مخالف آتا ہے، اب بھی بہت سے مسیح کے مخالف پیدا ہو گئے ہیں…

1۔ مقدس یوحنا…18:2ک(الف)

اور جو روح یسوع کا اقرار نہیں کرتی وہ خدا کی طرف سے نہیں اور یہ مسیح کے مخالف کی ہے جس کی خبر تم سن چکے ہو کہ آتا ہے اور اب بھی دنیا میں موجود ہے۔

1۔ مقدس یوحنا…3:4

کیتھولک مسیحی شارحین کرام اس کی تشریح یوں کرتے ہیں کہ دجال مردود وہی مردِ عاصی ہے جو مزاج کا کپوت ہے اور جو سرکشی کرے گا، اپنے آپ کو سب سے بالا سمجھتا ہے، خدا پُرجلال سے بھی۔ وہ اپنے تئیں اعلان کرے گا کہ وہی خلقت کا معبود ہے اس کی پرستش کی جائے حال آں کہ وہ نراجی ہے اور مقدس خداوند یسوع مسیح اپنی آمدِ ثانی پر اپنے منہ سے ایک ہی پھونک مار کے چاروں شانے چت گراتے ہوئے ایک طمطراق کے ساتھ اسے ملیا میٹ کردے گا، اور وہ جہنم واصل ہو جائے گا۔ وہ شیطانی سازشوں اور بہکاووں کے سہارے جُل دینے والے معجزے دکھائے گا، شعبدہ بازیوں سے لوگوں کو مبہوت کرے گا اور عجوبوں کے ڈرامے رچائے گا۔ وہ جو اپنی تباہی و بربادی پر تُلے ہوں گے انھیں ایسے ایسے سراب دکھائے گا کہ وہ اپنی سنورتی آخرت اپنے ہاتھوں بگاڑ بیٹھیں گے۔

کوئی تمھیں کِسی طرح سے فریب نہ دے کیوں کہ ضرور ہے کہ پہلے ارتداد ہو اور مردِ خطا ظاہر ہو یعنی ہلاکت کا فرزند جو مخالفت کرتا اور اپنے آپ کو ہر اُس سے بڑا بناتا ہے جو خدا یا معبود کہلاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خا کی ہیکل میں بیٹھ کر اپنے آپ کو بطور خدا کے ظاہر کرے گا۔ کیا تمھیں یاد نہیں کہ مَیں تمھارے ساتھ ہوتے ہوئے تمھیں یہ باتیں کہا کرتا تھا؟ اب روکنے والی چیز کو تم جانتے ہو تا کہ وہ اپنے وقت پر ہی ظاہر ہو کیوں کہ خطا کا بھید تو اب بھی تاثیر کر جاتا ہے مگر اب ایک روکنے والا ہے اور جب وہ بیچ سے دُور ہو جائے گاتو وہ خاطی ظاہر ہو گا جسے خداوند یسوع مسیح اپنے منہ کے دم سے ہلاک اور اپنی آمد کے جلال سے نیست و نابود کردے گا۔ اُس کی آمد شیطان کی تاثیر کے موافق ہو گی یعنی ہر طرح کی جھوٹی قدرت اور کرشموں اور اچنبوں کے ساتھ… او رہلاک ہونے والوں کے لیے شرارت کی ہر طرح کی دغابازی کے ساتھ… اس واسطے کہ اُنھوں نے سچائی کی محبت کو اختیار نہ کِیا جس سے اُن کی نجات ہوتی۔

2۔ تسالونیکیوں…3:2تا10

خداوند یسوع پاک سب کو بُرے وقتوں سے بچائے! (آمین)

نمبر675تا677 CCC.کلیسیا کی آزمایشوں، مصیبتوں او راس پر مقدموں اور اس حوالے سے خداوند مسیح کا اقرار نہ کرنے والوں کے بارے میں یوں ذکر کرتی ہے:

نمبر675۔ پاک خداوند یسوع مسیح کی دوسری آمد سے پہلے پہلے کلیسیا پر آزمایش کی گھڑی پہ گھڑی گذرا کی۔ اور ابتلا و مصیبت کی جو آخری گھڑی تھی اس نے تو بڑے بڑے مسیحی پاکبازوں کو بھی ہِلا کے رکھ دیا، کئی ایمانداروں کا ایمان خطرے میں پڑ گیا۔ مقدس لوقا کی انجیلِ پاک سے ایک حوالہ ہے…

لیکن اِن سب باتوں سے پہلے وہ میرے نام کے سبب سے تم پر ہاتھ ڈالیں گے اور ستائیں گے۔ اور عبادت خانوں اور قید خانوں میں لے جائیں گے، اور بادشاہوں اور حاکموں کے سامنے پیش کریں گے۔

مقدس لوقا…12:21

اگر تم دنیا کے ہوتے تو دنیا اپنوں کو پیار کرتی لیکن چوں کہ تم دنیا کے نہیں بل کہ مَیں نے تمھیں دنیا میں سے چُن لیا ہے، اس واسطے دنیا تم سے کینہ رکھتی ہے۔ وہ بات جو مَیں نے تم سے کہی تھی یاد رکھو کہ غلام اپنے مالک سے بڑا نہیں ہوتا۔ جب اُنھوں نے مجھے ستایا تو وہ تمھیں بھی ستائیں گے۔ اگر اُنھوں نے میرے کلام کو مانا تو وہ تمھارا بھی مانیں گے۔

مقدس یوحنا…20,19:15

عقوبتیں، ایذارسانیاں اور کلیسیا کی اس زمین پر یاترا کا چولی دامن کا ساتھ رہا ہے، اس ساتھ نے جور و ستم، ناانصافی اور بد اعمالیوں کے ضمن میں چیستانی ڈراما بازی کا بھانڈا پھوڑ دیا جس نے مذہبی فراڈ کی شکل اختیار کر رکھی تھی، لوگوں کو اُن کے مسائل کے فوری حل کے سبز باغ دِکھائے جا رہے تھے اور سادہ لوح انسانوں کو ارتداد و الحاد کے قعرِ مذلت کی طرف بڑی چالاکی سے دھکیلا جا رہا تھا۔ مذہب کے نام پر دھوکا دہی کی سب سے بڑی اور بُری مثال یہ ہے کہ اپنے مسیح کا اقرار کرنے والوں کو ترغیب دی جا رہی تھی کہ اس کا انکار کر کے مخالفوں کی صف آرائی میں شامل ہو جائیں اور انھیں دھمکانے، خوفزدہ کرنے کے لیے جعلی قسم کی ہزار سالہ مسیحی عہدِ سعادت شروع ہونے کی خبر دے کر کوئی نہ کوئی دغاباز خدائی شان و طاقت رکھنے والا جھوٹا خدا بن کے خدا ہی کے ہیکل میں براجمان ہوجاتا تھا اور سُوڈو مسیح ازم(جھوٹی مسیحیت) کا پرچار کرنے لگتا تھا کہ وہی اصل خدا ہے مگر انسان کے روپ میں مسیحا بن کے نازل ہو گیا ہے، ان کے جال میں پھنسے لوگ اس کے سامنے سیس نوا دیتے تھے کہ نیا گھڑا گھڑایا خدا ان کے بیچ آگیا۔ اس نقلی خدا کے بارے میں انجیلِ پاک میں بتایا گیا ہے کہ یہ وہ ہے…

جو مخالفت کرتا ہے اور اپنے آپ کو ہر اُس سے بڑا بناتا ہے جو خدا یا معبود کہلاتا ہے۔ یہاں تک کہ وہ خدا کی ہیکل میں بیٹھ کر اپنے آپ کو بطور خدا کے ظاہر کرے گا۔کیا تمھیں یاد نہیں؟ مَیں تمھارے ساتھ ہوتے ہوئے تمھیں یہ باتیں کہا کرتا تھا۔ اب روکنے والی چیز کو تم جانتے ہو تا کہ وہ اپنے وقت ہی پر ظاہر ہو کیوں کہ خطا کا بھید تو اب بھی تاثیر کرجاتا ہے مگر اب ایک روکنے والا ہے اور جب وہ بیچ سے دُور ہو جائے گا تو وہ خاطی ظاہر ہو گا جسے خداوند یسوع اپنے منہ کے دم سے ہلاک اور اپنی آمد کے جلال سے نیست کر دے گا۔ اس کی آمد شیطان کی تاثیر کے موافق ہو گی یعنی ہر طرح کی جھوٹی قدرت اور کرشموں اور اچنبوں کے ساتھ۔ اور ہلاک ہونے والوں کے لیے شرارت کی ہر طرح کی دغابازی کے ساتھ، اس واسطے کہ انھوں نے سچائی کی محبت کو اختیار نہ کِیا جس سے ان کی نجات ہوتی۔ اس سبب سے خدا ان کے پاس گمراہ کرنے والی تاثیر بھیجے گا تا کہ وہ جھوٹ کو سچ جانیں۔ تا کہ جتنے سچائی پر ایمان نہیں لائے بل کہ ناراستی سے راضی ہیں وہ سب مجرم ٹھہریں۔

2۔ تسالونیکیوں…4:2

(قیامت کا روز نہ آئے گا جب تک بے شمار مسیحی لوگ خداوند یسوع مسیح اور انجیلِ مقدس کا انکار نہ کریں گے اور بے ایمانی تمام زمین پر نہ پھیلے گی۔ وہ ارتدادِ بدعت کا نہیں بل کہ بے ایمانی کا ارتداد ہو گاجو دنیا کے آخر میں آئے گا رسولوں کے زمانے سے لے کر آج تک مقدس خداوند یسوع مسیح کے بہت سے مخالف دنیا میں ظاہر ہوئے جنھوں نے اپنی بدعتوں سے کلیسیا میں ہولناک برگشتگیاں پیدا کیں،مسیح پاک کا وہ مخالف، وہ مہا فراڈ یعنی دجال جو آخر میں آئے گا سب سے زیادہ خراب اور ہلاک کرنے والا ہو گا، اس لیے وہ ہلاکت کا فرزند کہلاتا ہے۔ وہ ایک اکیلا آدمی ہو گا نہ کہ کِسی بڑی فوج کا سپہ سالار۔ وہ قوموں سے الٰہی حمد اور پرستش کرائے گا اور خدا بن کر حکومت کرے گا تب تک جب تک مقدس خداوند یسوع مسیح کی دوسری آمد پر وہ اسے اپنے منہ سے نکلے دم سے ہلاک نہ کر دے خس کم جہاں پاک۔)

اس واسطے کہ تم آپ خوب جانتے ہو کہ جس طرح رات کو چور آتا ہے اسی طرح خداوند کا دِن آنے والا ہے، جس وقت لوگ کہتے ہوں گے کہ سلامتی اور امن ہے، تب جس طرح حاملہ کو درد لگتے ہیں اُن پر ناگہاں ہلاکت آئے گی اور وہ ہر گز نہ بچیں گے۔

1۔ تسالونیکیوں…3,2:5

’’اس لیے کہ بہت سے دغا باز دنیا میں نکل کھڑے ہوئے ہیں جو اقرار نہیں کرتے کہ یسوع مسیح متسجد ہو کر آیا۔ دغا باز اور مسیح کا مخالف یہی ہے‘‘۔

2۔ مقدس یوحنا…7واں باب

اے بچو! یہ آخری گھڑی ہے اور جیسا تم نے سنا ہے کہ مسیح کا مخالف آتا ہے اب بھی بہت سے مسیح کے مخالف پیدا ہو گئے ہیں۔ اس سے ہم جانتے ہیں کہ آخری گھڑی یہی ہے۔ وہ ہم ہی میں سے نکلے ہیں مگر وہ ہم میں سے تھے نہیں کیوں کہ اگر وہ ہم میں سے ہوتے تو ہمارے ساتھ رہتے لیکن یہ اس لیے ہوا کہ ظاہر ہو کہ وہ سب ہم میں سے نہیں ہیں۔

مگر تم نے اُس قدوس سے مسح پایا اور سب واقف ہو۔ مَیں نے تمھیں اس لیے نہیں لکھا کہ تم سچائی سے ناواقف ہو مگر اس لیے کہ تم اس سے واقف ہو اور یہ بھی جانتے ہو کہ کوئی جھوٹ سچائی کی طرف سے نہیں ہے۔ کون جھوٹا ہے سوا اس کے جو یسوع کے المسیح ہونے کا انکار کرتا ہے؟ جو باپ اور بیٹے کا انکار کرتا ہے وہی مسیح کا مخالف ہے۔

1۔ مقدس یوحنا…18:2تا22

نمبر676۔ گلوبل سٹیج پر اینٹی کرائسٹ شو تو اُسی وقت شروع ہو جاتا ہے جیسے ہی قرطاسِ تاریخ پر مسیحِ پاک سے وابستہ امید بل کہ یقین زور پکڑنے لگتا ہے کہ زمانے کی وہ ساعت آن پہنچی جب اس کرئہ ارض پر دوبارہ اُس کے ورود کی پیشگوئی پوری ہونے کو ہے۔ فوراً کوئی نہ کوئی شخص جعلی المسیح بن کے مجسم انسان ہونے کا ڈھونگ رچا کے اپنے آپ کو اپنے خدائی دعووں کے ساتھ، شیطان کی شہہ پر، ایک عالم کو فریب دینے کے لیے آٹپکتا ہے، جب کہ ایسا ہونا ماوراے تاریخ عمل ہو گا۔ خداوند یسوع مسیح کی آمد تو قیامت برپا ہونے کی نشانیوں میں سے ایک اٹل نشانی ہے۔ وہ وقت ٹل نہیں سکتا جس کی تعیین ہو چکی ہو۔ مردِ خطا نے خود خداوند یسوع مسیح پاک کے دم سے اپنے انجام کو پہنچنا ہی پہنچنا ہے، یہ بھی ہے۔ چناں چہ اس قبیل کے دغاباز خدائوں کا پردہ فاش ہو جانا بھی یقینی ہے۔ مرنا، دوبارہ زندہ کِیا جانا، آخری عدالت، بقا کے عوامل سامنے آتے ہی نہیں، وہ تو تبھی سامنے آئیں گے جب سچا خداوند یسوع پاک آئے گا اور آخرت سے منسلک الٰہی عدل اپنے وقتِ مقررہ پر حرکت میں آجائے گا۔ اس میں شک شبہ والی کوئی گنجایش نہیں۔ کوئی نہیں جانتا ما سوا مقدس باپ خدا جلال و عظمت والے او رمکتی داتا بیٹے مقدس خداوند یسوع المسیح کے کہ وہ گھڑی کب برپا ہو گی۔ اسی حقیقت کا ناجائز فائدہ ہلاکتوں کے فرزند اُٹھانے آ دھمکتے ہیں اور منادی کرتے ہیں۔ یہی وہ آشوب کی گھڑی ہے، خداوند آگیا ہے اور وہ بزعمِ خویش اعلان کرتے ہیں کہ وہ خدا میں ہوں۔ (جھوٹوں پر خداوند یسوع کی مار!)

مقدس کلیسیا ایسی تراش خراش سے اپنے اپنے دور کے حساب سے تشکیل کردہتلبیس کو رد کرتی چلی آئی ہے اور ان جعل سازوں کی ایسی لاف زنیوں، شرارتوں اور خباثتوں کی تردید کرتی رہی ہے جن پر ان دجالوں نے مسیح کی آمد اور پھر ہزار سالہ دورِ سعادت کا ملمع چڑھایا ہوتا ہے۔ کاذبین کے شوقِ خدائی اور اس کے لیے عمل میں لائی گئی (خداوند یسوع المسیح کی آمدِ اوّل سے ہی) کارستانیاں جاری ہیں جن سے تاریخ کے وہ صفحات بوسیدہ ہو چکے ہیں اور سیاہی بھی پھیکی پڑ چکی ہے مگر پھر بھی عصرِ موجود تک یہ ملعون کایاں لوگ اپنی جعلسازی و بددیانتی پر محمول حرکتوں کا ارتکاب کرنے سے باز نہیں آتے اور آئے روز تاریخ کے اوراق سیاہ کرتے رہتے ہیں۔  (DS3839)۔ لاینفک گمراہی میں مبتلا یہ خبیث، دشمنِ مسیح خداوند، صریح راستے سے بھٹکے ہوئے، یہ غلط لوگ سیکولر مسیح ازم کو سیاسی رنگوں سے سجا کر اس کا پرچار دنیا کے کِسی نہ کِسی کونے کھدرے میں کرتے ہی رہتے ہیں۔

(حوالہ: کفارہ کے ساتھ الوہی خلاصی کے بارے میں پاپاے اعظم تقدس مآب پائیس دہم کا چوپانی فرمان اور جی ایس20-2)

نمبر677۔ عیدِ فسح/عیدِ خطیر(Final Passover)کے ذریعے مقدس کلیسیا خداوند کی آسمانوں پر بادشاہت میں شامل ہو جائے گی۔ خداوند یسوع پاک کی موت اور مردوں میں سے پھر زندہ ہو جانے کی مطابقت میں (حوالہGS20-21) جب بادشاہت کی تکمیل ہو گی، کلیسیا کی عیدِ سعود اور پینتیکوست کے درمیانی عرصہ میں اس کی شاندار فتح کے طفیل نہیں بل کہ…

ان باتوں کے بعد مَیں نے آسمان پر گویا بڑی جماعت کی آواز

یہ کہتی ہوئی سنی کہ

ہللویاہ!

نجات اور جلال اور قدرت

ہمارے خدا ہی کی ہیں

کیوں کہ اس کی عدالتیں راست اور برحق ہیں

اس لیے کہ اُس نے اس بڑی کسبی کی عدالت کی ہے

جس نے اپنی حرام کاری سے زمین کو خراب کر دیا۔

اس نے اپنے بندوں کے خون کا بدلہ

اُس سے لے لیا ہے۔

پھر دُوسری بار اُنھوں نے کہا

ہللویاہ!!!

اُس کا دُھواں ابدلآباد تک اُٹھتا رہے گا۔

اور وہ چوبیس بزرگ اور وہ چاروں جاندار گرے اور خدا کو جو تخت پر بیٹھا ہے

سجدہ کر کے کہا

آمینہللویاہ!!!

اور تخت میں سے ایک آواز یہ کہتی ہوئی نکلی

کہ

تم سب جو اُس کے بندے ہو

اور جو اُس سے ڈرتے ہو

کیا چھوٹے کیا بڑے ہمارے خدا کی حمد کرو۔

اور مَیں نے ایک بڑی جماعت کی سی آواز اور بہت ندیوں کی سی آواز او ربڑی گرجوں کی سی آواز

یہ کہتے ہوئے سنی کہ

ہللویاہ!

کیوں کہ خداوند ہمارا خداے قادر

بادشاہی کرتا ہے

آئو ہم خوشی منائیں اور شادمانی کریں

اور اُس کی تمجید کریں

اس لیے کہ بِرّے کا بیاہ آپہنچا ہے۔

اور اس کی بیوی نے اپنے آپ کو آراستہ کِیا ہے۔

اور اُسے یہ اختیار دیا گیا کہ چمکدار اور صاف مہین کتانی کپڑا پہنے

کیوں کہ مہین کتانی کپڑا مقدسوں کی صداقت کے کام ہیں۔

اور اُس نے مجھ سے کہا کہ لِکھ! مبارک ہیں وہ جو بِرّے کی شادی کی ضیافت میں بلائے گئے ہیں

اور اُس نے مجھ سے کہا کہ یہ خدا کی سچی باتیں ہیں۔

مکاشفہ…1:19تا9

شیاطین کا گھر تباہ ہوا، ہر ناپاک روح کا اڈّا برباد ہو گیا، برائی تحس نحس ہو گئی، خدا کی حکمت سے فتح ملی، یہ مشیتِ ایزدی ہی تھی جو کامیاب رہی۔

اور تیاطیرہ کی کلیسیا کے فرشتے کو یہ لکھ کہ خدا کا بیٹا

جس کی آنکھیں آگ کے شعلہ کے مانند اور جس کے پانو

خالص پیتل کے مانند ہیں یوں کہتا ہے کہ…

مکاشفہ…18:2

مسیح مقدس کی دُلھن(کلیسیا) آسمان سے زمین پر آگئی۔

اور جب ہزار برس ہو چکیں گے تو شیطان قید سے چھوٹے گا اور نکلے گا اور اُن قوموں کو فریب دے گا جو زمین کے چاروں کونوں میں ہیں یعنی یاجوج اور ماجوج کو، اور انھیں لڑائی کے لیے جمع کرے گا۔ وہ شمار میں سمندر کی ریت کے مانند ہوں گے۔ وہ تمام زمین کی وسعت پر پھیل گئے اور مقدسوں کی لشکرگاہ اور عزیزِ شہر کو گھیر لیا اور آسمان پر سے آگ اُتری اور اُن کو کھا گئی اور شیطان جس نے اُنھیں فریب دیا تھا وہ آگ اور گندھک کی جھیل میں ڈال دیا گیا جہاں وہ حیوان اور وہ جھوٹا نبی دونوں ہیں۔ وہ ابدلآباد تک رات دِن عذاب میں پڑے رہیں گے۔

مکاشفہ…7:20تا10

خدا پُرجلال و عظمت کی عظیم فتح جس نے تمام بُرائیوں اور بُروں کی سرکشیوں کو ریت پر جھاگ بنا دیا اب روزِ عدالت خدا لم یزال کے روبرو مجرموں کی طرح پیش ہوں گے اور الٰہی انصاف پائیں گے جب کائناتی اتھل پتھل کا انقلابِ عظیم تکمیل پا چکا ہو گا۔

اور خدا کے اُس دِن کے آنے کے کیسے منتظر اور مشتاق رہنا چاہیے۔ اسی کے وسیلے سے افلاک جل کر گداز ہو جائیں گے۔ اور عناصر آگ کی تیزی سے پگھل جائیں گے۔

مگر ہم اس کے وعدوں کے مطابق نئے آسمان اور نئی زمین کے منتظر ہیں جن میں صداقت بستی ہے۔

2۔ پطرس…13,12:3

مقدس رسول شمعون پطرس ان مسیحیوں سے مخاطب ہوتا ہے جنھوں نے خدا اور نجات دہندہ مقدس خداوند یسوع مسیح کی صداقت کے وسیلے سے مقدسین جیسا قیمتی ایمان پایا اور خدا اور خداوند یسوع پاک کی پہچان کے وسیلے سے فضل اور سلامتی جنھیں افراط سے حاصل ہے…

…اس واسطے اے پیارو! ان چیزوں کی راہ دیکھ کر سخت کوشش کرو کہ تم اس کے سامنے سلامتی میں بے داغ اور بے عیب پائے جائو اور ہمارے خداوند کا صبر کرنا نجات جانو۔

2۔پطرس…15,14:3

اور…مقدس پطرس رسول کے یہ پیغامات اور نصیحتیں تمام انسانوں کے لیے بھی فائز اور فوق ہیں۔

اس واسطے اے بھائیو! جب کہ تم پہلے سے آگاہ ہوگئے تو خبردار رہو۔ ایسا نہ ہو کہ بے دینوں کی گمراہی کی طرف کھینچے جا کر اپنی اُستواری سے گر جائو۔ بل کہ ہمارے خداوند اور نجا ت دہندہ یسوع مسیح کے فضل اور عرفان میں بڑھتے جائو۔ اسی کی تمجید اب بھی ہو اور ابد کے دن تک ہوتی رہے!

2۔ مقدس پطرس…18,17:3

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?