German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سوال نمبر155

۔ گذرے وقتوں کی طرح کیا ابھی بہشت کی خریداری کے لیے گرینڈ سیل لگی ہوئی ہے؟


جواب:

۔ خوب! آپ کے اس سوال سے ذہن کے پردے پر ایک تصویر اُبھری ہے جس میں نبی زبدی کے دو بیٹے مقدس خداوند یسوع سے التجا کررہے ہیں:

… تب زبدی کے بیٹوں یعقوب اور یوحنا نے اُس کے پاس آ کر کہا: اے اُستاد! ہم چاہتے ہیں کہ جو کچھ ہم تجھ سے مانگیں، تُو ہمارے لیے کرے۔ اُس نے اُن سے کہا: تم کیا چاہتے ہو کہ میں تمھارے لیے کروں؟… اُنھوں نے اُس سے کہا: ہم کو عطا کر کہ تیرے جلال میں ہم میں سے ایک تیرے دائیں اور ایک تیرے بائیں بیٹھے۔ تب یسوع نے اُن سے کہا: تم نہیں جانتے کہ کیا مانگتے ہو۔ جو پیالہ مَیں پیتا ہوں کیا تم پی سکتے ہو یا جو بپتسمہ میں لیتا ہوں، تم لے سکتے ہو؟… اُنھوں نے اُ س سے کہا: ہم لے سکتے ہیں۔

اس پر یسوع نے اُن سے کہا کہ جو پیالہ مَیں پیتا ہوں تم البتہ پیو گے او رجو بپتسمہ مَیں لیتا ہوں تم لو گے۔ لیکن اپنے دائیں یا بائیں کِسی کو بٹھانا میرا کام نہیں، سواے اُن کے جن کے لیے تیار کِیا گیا ہے۔

مقدس مرقس…35:10تا40

’’تیرے جلال میں‘‘ سے مراد ہے ’’تیری بادشاہت میں‘‘ یعنی جب تیری بادشاہت قائم ہو گی… بادشاہتِ المسیح۔ اور بپتسمہ کا جو خداوند یسوع نے کلام فرمایا ہے، اس میں کنایہ تھا ناگزیر و قریب الوقوع مسیح کی مصیبتوں، اذیتوں اور دُکھوں کا۔گویا کہ وہ گھڑی، جو قریب تھی جب رنج و ابتلا کی گہری کھائیوں میں اُسے ڈوبنا تھا۔ اسی طرح یسوع پاک کا یہ فرمانا کہ… (یہ) ’’میرا کام نہیں‘‘ ان الفاظ میں بلاغت کے وہ موتی موجود تھے جن کی چمک دمک سے مترشح تھا کہ میرا مشن اس کرئہ ارض پر یہ نہیں کہ یہاں آ کر لوگوں میں اجر و انعام بانٹتا پھروں، مَیں تو آیا ہی اس لیے ہوں کہ تکلیفیں، صعوبتیں، درد و غم اور ستم جھیلوں، بدلے میں سب کے لیے نجات کا سامان کر جائوں۔

مندرجہ ذیل دونوں آیات سے مستفید ہونے کی سعادت پائیے:

…کیوںکہخُدا نے بیٹے کو دُنیا میں اِس لیے نہِیں بھیجا کہ دُنیا پر فتویٰ دے بل کہ اِس لیے کہ دُنیا اُس کے وسیلے سے نجات پائے ۔

(مُقدّس یوحنّا…17:3)

اگر کوئی میری باتیں سُن کر اُن پر عمل نہ کرے تو مَیں اُن پر فتویٰ نہ لگاؤں گا، کیوں کہ مَیں اس لیے نہیں آیا کہ دُنیا پر فتویٰ لگاؤں، بل کہ اس لیے کہ دنیا کو نجات دُوں۔

(مُقدّس یوحنّا…47:12)

مسیح کے وفاداروں، مومن مسیحیوں کے لیے مکتی کما لینا کتنا آسان او رنفع بخش سودا ہے، بس دل و جان سے اپنے پیا رکرنے والے مقدس خداوند یسوع مسیح کی اطاعت اور بندگی میں ثابت قدم رہیں۔ اس کی پیروی میں بے غرضانہ، حرص و ہوس سے پاک اور ایثار والا راستہ اپنائیں جس پر ارضی عرصہء حیات بھر چلتے ہوئے وہ ارفع ترین مثال بنا۔ یہ راستہ اختیار کر لیا گیا تو خداوند کی مدد اور اس کی برکت، فضلِ ربی کا سدا ان پر سایہ رہے گا۔ واقعی کِس قدر سہل اور سود مند سودا ہے۔ اللہ اللہ!

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?