German
English
Turkish
French
Italian
Spanish
Russian
Indonesian
Urdu
Arabic
Persian

:سوال نمبر104

تخلیقِ کائنات کے دِلچسپ جُرم پر
ہنستا تو ہو گا آپ بھی یزداں کبھی کبھی

کیا خُدا سے غلطیاں سرزد ہو سکتی ہیں؟

 

وہ کون کون سے الٰہی اوصاف ہیں جو اس حقیقت پر دلالت کرتے ہیں کہ غلطی تو غلطی ہے، خود خُدا سے بھی تو ہو سکتی ہے۔ کیا سہو و خطا سے وہ بھی پاک و بے عیب نہیں؟ بھُول چُوک اس سے بھی ہو سکتی ہے؟ کیا کہتے ہیں آپ؟

جواب:۔ربِّ کائنات ذی عزّت ہے، ذی وقار ہے، عظمت والا ہے، صاحبِ ہیبت و قدرت ہے، زبردست ہے، قادرِ مطلق ہے اور وہ جانتا ہے کہ وہ، وہ کچھ جانتا ہے جو اس کے مقابلے میں اور کوئی بھی نہیں جانتا، اس کا علم ماوراے عقل و فہمِ انسانی ہے۔ وہ خود بھی یکتا ہے اور ہر کام میں بھی یکتا ہے۔ وہ نہ کوئی غلطی کرتاہے، اور نہ دوسروں سے ہونے والی غلطیوں پر گرفت کرنے سے چُوکتا ہے۔

اگر آپ کے سوال کی کیٹیگری ڈھونڈی جائے تو وہ بنتی ہے اس سوال والی جو بعید از قیاس ہو، بے سروپا، غیر موزوں ہو اور صاف صاف کہہ دوں اگر برداشت کر لیں کہ بیہودہ قسم کا، لغو سوال ہے جسے کِسی کیٹیگری میں لینا ہی نہ چاہیے۔ خُدا کی مطلق ہستی بے عیب ہے، ہر خامی سے پاک۔ یہی اس شان والے کی شان ہے، عظیم ترین۔

Contact us

J. Prof. Dr. T. Specker,
Prof. Dr. Christian W. Troll,

Kolleg Sankt Georgen
Offenbacher Landstr. 224
D-60599 Frankfurt
Mail: fragen[ät]antwortenanmuslime.com

More about the authors?